سیلیکان ویلی : آئی فون صارفین آئی او ایس 15 سے پرانے ورژن پر کیسے واپس جائیں؟

سلیکان و یلی ( انٹرنیشنل سائنس و ٹیکنالوجی ڈیسک ) ایپل نے آئی او ایس 15 بی ٹا ورژن سے آئی او ایس 14 پر واپس جانے کے خواہش مند صارفین کے لیے ہدایات جاری کردی ہیں۔ ایپل کمپنی نے کچھ عرصے قبل ہی آئی فون کا نیا آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس 15 Beta ورژن جاری کیا تھا اور بہت سے صارفین اس کے نئے فیچرز اور پری ریلیز سافٹ ویئر کو آزمانے کےلیے بی ٹا ورژن کو ڈاؤن لوڈ بھی کر چکے ہیں۔ لیکن کچھ دن بعد ہی نئے ورژن میں سامنے آنے والے بگس، ایشوز اور آئی او ایس 15 کے مستحکم نہ ہونے کی وجہ سے صارفین واپس آئی او ایس 14 پر واپس جانا چاہتے ہیں لیکن پرانے ورژن پر واپس جانے سے قبل درج ذیل باتوں کو دھیان میں رکھنا نہایت ضروری ہے:
1۔ اگر آپ آئی او ایس 15 انسٹال کرنے کے بعد اپنے فون کا بیک اپ لے چکے ہیں تو پھر آپ واپس آئی او ایس 14 پر نہیں جا سکتے۔
2۔ آپریٹنگ سسٹم کو ڈاؤن گریڈ کرنے کا مطلب یہ ہے کہ آپ کو اپنے آئی فون پر موجود سارا ڈیٹا صاف کرنا ہوگا، لہذا یہ یقینی بنائیے کہ آپ آئی او ایس 14 کے ساتھ اپنے فون کا بیک اپ لے چکے ہیں۔
3۔ اگر آپ اپنی ایپل واچ پر آپریٹنگ سسٹم 8 انسٹال کرچکے ہیں اور اس ایپل واچ سے Pair ہونے والے آئی فون کو آئی او ایس 14 پر واپس لے جانا چاہتے ہیں تو پرانے ورژن پر واپس جانے کے بعد آپ اپنی ایپل واچ کو استعمال کرنے کے قابل نہیں رہیں گے۔
آئی او ایس 15 بِیٹا سے آئی او ایس 14 پر واپس جانے کا طریقہ کار
1۔ اپنے آئی فون کو ریکوری موڈ پر رکھیے، اس کےلیے آپ اپنا فون شٹ آف کریں اور اسے دوبارہ ریکوری موڈ میں آن کیجیے۔
2۔ آئی فون کو لائٹننگ کیبل سے اپنے کمپیوٹر سے منسلک کریں اور iTunes کو اوپن کریں (عموماً یہ خودبخود کھل جاتا ہے)۔
3۔ iTunes ریکوری موڈ میں آپ کے فون کی شناخت کرکے آپ سے پوچھے گا کہ اب کیا کرنا ہے۔
4۔ کھلنے والی پاپ اپ ونڈوز میں Restore بٹن پر کلک کیجیے۔
5۔ Next پر کلک کیجیے، پھر Restore اور Update پر کلک کر دیجیے۔
6۔ iOS 14 سافٹ ویئر اپ ڈیٹر میں Next پر کلک کیجیے، پھر ٹرمز اینڈ کنڈیشنز ( شرائط و ضوابط) پڑھنے کے بعد Agree پر کلک کر دیجیے۔
7۔ جب آپ کا فون Restore ہوجائے تو بیک اپس پر واپس جا کر Restore Backup پر کلک کیجیے۔
8۔ اپنے آئی فون کے بیک اپ کو منتخب کیجیے جو آپ نے آئی او ایس 15 بی ٹا انسٹال کرنے سے قبل اپنے فون پر لیا تھا۔
9۔ ریسٹوریشن مکمل ہونے کے بعد آپ کے فون کا آپریٹنگ سسٹم دوبارہ آئی او ایس 14 پر واپس آجائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں