کراچی : انگلینڈ نے اس وقت دھوکا دیا جب پاکستان کو کرکٹ کی ضرورت تھی، چیئرمین پی سی بی

کراچی ( سپورٹس رپورٹر ) چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کی جانب سے وعدے سے پھر جانے کے فیصلے پر مایوسی ہوئی۔ انگلینڈ کی جانب سے دورہ پاکستان منسوخ کرنے کے بعد چیئرمین کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ’’ انگلینڈ کی جانب سے وعدے سے پھر جانے کے فیصلے پر مایوسی ہوئی، کرکٹ برادری کے ایک رکن کو اس وقت ناکام کیا گیا جب اسے سخت ضرورت تھی۔ رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان س مشکل صورتحال سے جلد نکل جائے گا، تاہم پاکستانی ٹیم کو جگانے کے لیے ایک اشارہ ہے کہ وہ دنیائے کرکٹ کی بہترین ٹیم بن کر دکھائے تاکہ دنیا کے تمام ممالک بغیر کوئی بہانہ بنائے خود پاکستان سے کرکٹ کھیلنے کے لیے تیار ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں