تامل ناڈو : گول گپوں کا ہار، گول گپوں کا تاج… نوبیاہتا دلہن کی ویڈیو وائرل

تامل ناڈو ( انٹرنیشنل دلچسپ وعجیب ڈٰسک ) گول گپوں کا شوق برصغیر پاک و ہند کے علاوہ نہ جانے کتنے ہی ملکوں میں پھیلا ہوا ہے لیکن بھارتی ریاست تامل ناڈو میں ایک فیشن ڈیزائنر نے دلہن کےلیے گول گپوں کا زیور تیار کرلیا۔ آرتھی بالاجی نامی اس فیشن ڈیزائنر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کرائی ہے جس میں دلہن نے اپنے گلے میں گول گپوں کی مالا پہنی ہوئی ہے۔ اگلے ہی لمحے اس دلہن کے سر پر گول گپوں رکھ دیا جاتا ہے اور وہ بے اختیار ہنسنے لگتی ہے۔ یہ مختصر ویڈیو اب تک لاکھوں بار دیکھی جاچکی ہے جبکہ اس پوسٹ کو سوا لاکھ سے زیادہ انسٹاگرام صارفین نے پسند بھی کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں