گجرات : خوفناک ٹریفک حادثے میں دادا 2 پوٹوں سمیت جاںبحق جبکہ 1 پوتا شدید زخمی

گجرات ( رپورٹ: عمران بھٹی ) تھانہ کنجاہ کی حدود میں خوفناک ٹریفک حادثہ کے نتیجہ میں دادا 2 پوتوں سمیت جاں بحق جبکہ ایک پوتا شدید زخمی ہو گیا، تفصیلات کے مطابق موضع منگوال غربی کا رہائشی ارشاد احمد اپنے 3 پوتوں 17 سالہ حسیب ، 12 سالہ امان اور 8 سالہ حبیب کے ہمراہ اپنی موٹرسائیکل نمبری LEI/3174 پر سوار ہوکر پھالیہ سے اپنے گھر کی طرف آرہے تھے کہ جب وہ سرگودھا روڈ پر موضع راجیکی کے قریب پہنچے تو تیزرفتار ہائی ایس نمبری VRB/4296 جس کو نامعلوم ڈرائیور چلا رہا تھا نے ان کو پیچھے سے ٹکر ماردی، جو دادا اور پوتے دوسری سڑک پر جاگرے، جہاں پر تیزرفتار کار نمبری LE/3681 جس کو بھی نامعلوم ڈرائیور چلارہا تھا نے انھیں ٹکر ماردی، جس کے نتیجہ میں ارشاد احمد اور اسکے 2 پوتے حسیب اور امان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ حبیب شدید زخمی ہو گیا، جس کو فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچا دیا گیا گیا، تھانہ کنجاہ نے خرم عرفان کی رپورٹ کے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں