گجرات : سیشن کورٹ گجرات میں موسم گرما کی تعطیلات ، ایڈیشنل ججز کے 2 بیچ بنا دئیے گئے

گجرات ( رپورٹ : عمران بھٹی ) سیشن کورٹ گجرات میں موسم گرما کی تعطیلات ، ایڈیشنل ججز کے 2 بیچ بنا دئیے گئے، تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گجرات منظر علی گِل نے ماتحت عدالتوں میں چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے 2 بیچ بنائے ہیں، جس کے مطابق پہلے بیچ میں 17 جولائی سے 7 اگست تک ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز محمد الطاف، عرفان انجم اور عنبرین قریشی چھٹیوں پر ہوں گے، اسی طرح 7 اگست سے 28 اگست تک ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز ملک شفیق، ممتاز احمد اور رحمت علی چھٹیاں کریں گے، جبکہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گجرات منظر علی گِل خود پہلے بیچ میں اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے اور دوسرے بیچ کے ساتھ چھٹیاں کریں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں