گجرات : چودھری سلیم سرور جوڑا ( صوبائی پارلیمانی سیکرٹری و ممبر پنجاب اسمبلی) اور فیضان خالد بٹ کا وفد کے ہمراہ سماجی شخصیت خادم علی خادم کے صاحبزادے صابر علی صابر ( فوٹو گرافر ڈی سی آفس گجرات) کی عیادت ؛ جلد سحتیابی کیلئے خصوصی دعا

گجرات (رپورٹ : سجیل احمد حمزہ ) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری و ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب چوہدری سلیم سرور جوڑا نے ممتاز سماجی شخصیت خادم علی خادم کے صاحبزادے، صحافی نوازش علی نوازش ،عارف علی عارف کے بھائی صابر علی صابر (فوٹو گرافر ڈپٹی کمشنر آفس) کی ان کی رہائش گاہ پر جا کر عیادت کی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا. وائس چئیرمین فیضان خالد بٹ، عثمان قدیر اور حمزہ سعید بھی ان کے ہمراہ تھے. ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری سلیم سرور جوڑا نے اس موقع پر صابر علی صابر کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے خاص کرم سے صابر علی کی جان محفوظ رکھی. انہوں نے دعا کرتے ہوئے کہا کہ انشاءاللہ اللہ تعالیٰ آپ کو جلد از جلد صحت یاب کرے اور آپ اور آپ کی فیملی کو اپنی حفظ و امان میں رکھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں