گجرات : عوام کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر پہنچانے کا عزم کیا ہوا ہے. عوامی مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کروایا ہے، حل کر رہے ہیں اور ان شاءاللہ آئندہ بھی حل کرتے رہیں گے ؛ چودھری سلیم سرور جوڑا ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب و صوبائی پارلیمانی سیکرٹری

گجرات ( رپورٹ : سجیل احمد حمزہ ) عوام کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر پہنچانے کا عزم کیا ہوا ہے. عوامی مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کروایا ہے، حل کر رہے ہیں اور ان شاءاللہ آئندہ بھی حل کرتے رہیں گے. ان خیالات کا اظہار صوبائی پارلیمانی سیکرٹری، ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب چودھری سلیم سرور جوڑا نے شہزاد کالونی ملحقہ سپال کالونی کے دورہ کے دوران اہلیان علاقہ سے ملاقات کے موقع پر کیا. وائس چیئرمین یونین کونسل فیضان خالد بٹ، عثمان قدیر اور حمزہ سعید بھی ان کے ہمراہ تھے. ایم پی اے چوہدری سلیم سرور جوڑا نے شہزاد کالونی کی گلیوں کی حالت زار دیکھ کر فوری طور پر مین گلی کی تعمیر کی اہلیانِ علاقہ کو یقین دہانی کروا دی. انہوں نے مزید کہا کہ اس علاقہ کے مزید جو کام کرنے والے ہیں اہلیان علاقہ بے ججھک میرے پاس آئیں،میرے آفس اور گھر کے دروازے ان کے لیے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں