اسلام آباد : نئی ایکسپورٹ سہولتی اسکیم کے قوانین کا مسودہ جاری

اسلام آباد ( کامرس رپورٹر ) ایف بی آر نے نئی ایکسپورٹ سہولتی اسکیم2021 کے قوانین کا مسودہ جاری کردیا ہے لہٰذا یہ اسکیم14اگست سے نافذ العمل ہو گی۔ ایف بی آر نے نئی ایکسپورٹ سہولتی اسکیم2021 کے قوانین کا مسودہ جاری کردیا جب کہ تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول صنعت سے وابستہ افراد اور ایکسپورٹرز سے ان قوانین پر آرا طلب کی گئی ہیں،موجودہ سکیموں جیسے مینوفیکچرنگ بانڈ، ڈی ٹی آر ای اور ایکسپورٹ اورینٹڈ اسکیموں کو مرحلہ وار دو سال کے اندر ختم کر دیا جائے گا جس کے بعد نئی ایکسپورٹ سہولتی اسکیم مکمل طور پر لاگو ہو جائیگی۔ نئی سہولتی سکیم کے تحت کم از کم ڈاکیومینٹیشن کی ضرورت اور چھوٹے اور درمیانے درجے کے انٹرپرائزز کی حوصلہ افزائی ہو گی۔ یہ اسکیم وی بوک اور پاکستان سنگل ونڈو کے تحت مکمل طور پر خودکار ہو گی۔ اس اسکیم کی نمایاں خصوصیت میں پوسٹ کلیئرنس آڈٹ اور کنٹرول شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں