گجرات : پریس کلب گجرات کے چھٹے اجلاس کا زیر صدارت عبدالستار مرزا انعقاد ؛ کابینہ کی جانب سے صحافی برادری کیلئے کئے جانیوالے اقدامات کی منظوری

گجرات ( رپورٹ: سجیل احمد حمزہ ) گجرات پریس کلب کی کابینہ کا چھٹا اجلاس صدر عبدالستارمرزا کی زیر صدارت منعقد ہوا جنرل سیکرٹری عاصم رضا سید نے سابقہ کارروائی پڑھ کر سنائی جسکی کابینہ نے منظور ی دی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایسوسی ایٹ ممبران کی کنفرمیشن کے بعد دوسرے مرحلے میں ماہ اگست میں نئی ممبر شپ کے حوالے سے لائحہ عمل مرتب کر کے اسے گجرات کے ورکنگ جرنلسٹوں کیلئے اوپن کیاجائیگا اجلاس میں کابینہ نے گزشتہ 6ماہ کے دوران ممبران پریس کلب کی فلاح و بہبود سمیت دیگر پراجیکٹ جن میں 47ممبران کی انشورنس پالیسی، صحافیوں اور انکی فیملیز کیلئے صوبہ بھر میں پہلے ویکسینشن کیمپ کا قیام، کالجز کیساتھ ایم او یو،11 ایسوسی ایٹ ممبران کی کنفرمیشن، عوامی مسائل پر سیمینار ز، صحافیوں کے اتحاد کیلئے مصافاتی، تحصیل پریس کلبوں کیساتھ میٹنگز، صحافیوں اور انکی فیملز کیلئے 50فیصد ادائیگی پر لیب ٹیسٹ معاہدہ، ممبران کی سالگرہ تقاریب، وفا ت پانیوالے ممبران کیلئے قرآن خوانی، انکی قبروں پر پھولوں کی چادریں چڑھانے، پریس کلب روڈ پر لوکیشن بورڈ اور لائٹس کی تنصیب شامل ہیں مکمل کیے جانے پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے تسلی بخش بھی قرار دیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ کابینہ صدر عبدالستارمرز اکی قیادت میں گجرات پریس کلب کی مضبوطی اور ممبران کیلئے مزید ایسے پراجیکٹ کا لائحہ عمل مرتب کیے ہوئے ہے جن کی تیزی سے تکمیل کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اجلاس میں سینئر صحافی و ممبر پریس کلب الیاس قادری کی والدہ، رانا نذیر کے بھتیجے کی وفات پر فاتحہ خوانی کرتے ہوئے پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔ کابینہ اجلاس میں نائب صدر اظہر شاہ،جائنٹ سیکرٹری آصف بھٹی، فنانس سیکرٹری مدثر اقبال، سیکرٹری اطلاعات ارشدمحمود، سیکرٹری سپورٹس وسیم گوندل، سیکرٹری تقریبات صہیب سرور، سیکرٹری لائبریری، ڈاکٹر سیف اللہ طاہر،ممبران مجلس عاملہ عرفان حفیظ کھوکھر، جلال کرامت، عاطف ایوب بٹ، شاہد رسول موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں