پورٹ اپرنس : ہیٹی صدر کے قتل میں ملوث 4 افراد ہلاک، 2 گرفتار

پورٹ اپرنس ( انٹرنیشنل نیوز ڈیسک ) پولیس نے ہیٹی صدر کے قتل میں ملوث 4 افراد کو ہلاک اور 2 کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز ہیٹی صدر کو قتل کرنے والے 4 حملہ آوروں کو ہلاک اور 2 کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ہیٹی پولیس کے سربراہ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ سیکیورٹی فورسز حملہ آوروں کے تعاقب میں تھیں تاہم گزشتہ روز ایک مقابلے کے دوران 4 افراد کو ہلاک اور 2 کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ دوسری جانب امریکا کے لیے ہیٹی کے سفیر ایڈمنڈ نے حملہ آوروں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اس کیس میں آگے بڑھنے کی کوشش کررہے ہیں اور حملے میں ملوث دیگر افراد کی شناخت کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ہیٹی میں نامعلوم مسلح افراد نے صدر جووینل موئس کے گھر پر حملہ کرکے صدر کو قتل کردیا تھا جب کہ گولیاں لگنے سے خاتون اوّل شدید زخمی ہوگئی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں