ناروے : پاکستان کی معاشی ترقی میں اوورسیز پاکستانیز انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ؛ قمر اقبال چیئر مین پاکستان یونین ناروے

اوسلو ناروے ( پریس ریلیز ) آج پاکستان ایمبیسی نارے میں پاکستان یونین ناروے کے چئرمین قمراقبال اور کوآرڈینیٹر شہزاد غفور نے خالد محمود (Community welfare attache)سے خصوصی ملاقات کی جس میں پاکستان کے موجودہ حالات ، پاک کشمیر و پاک افغان اور بین الاقوامی صورت حال اور ان میں اور سیز پاکستانیوں کے مسائل پر بات ہوئی اورسیزکے مسائل اور ان کے حل کیلئے قمر صاحب نے PM عمران خان صاحب کو تفصیلی لیٹر لکھا۔ قمر اقبال صاحب کا کہنا تھا کے پاکستان کی معیشت میں اورسیز ایک اہم جز ہیں پر انھیں آے دن مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے قبضہ گروپ آۓ دن زمینوں پر قبضہ کر رہے ہیں پر اورسیز سیل اور ایڈمنسٹریشن خاموش ہے جو لمحہ فکریہ ہے۔ میٹنگ میں پاکستانی سیاحت اور تاریخ پر بھی گفتگو ہوئی جس پر قمر صاحب نے پاکستانی سیاحت کو فروغ دینے کیلئے کیے جانے والے کام پر بریف کیا اور پاکستان یونین ناروے کے ٹورازم اور ہیریٹیج کوآرڈینیٹر مبین الرحمن کے بارے میں بتایا جس پر مزید مبین الرحمن نے پاکستان ٹورازم پر پروجیکٹس کے بارے میں موبائل پر بریف کیا کہ کس طرح وہ پاکستان کے چھپے ہوئے تاریخی مقامات کو اکسپلورکررہے ہیں ۔ خالد صاحب نے ان کے کام کو سراہااور جلدی ہی اس پر کام شروع کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ خالد محمود صاحب کا کہنا تھا کہ یہاں بہت سی تنظیمیں اپنا کام کر رہی ہیں پر آپ سب میں نمایاں مقام رکھتے ہیں آپ جس طرح ایک عرصے سے پاکستانی تہذیب و ثقافت اور پاکستان کے مثبت چہرے کو دنیا کے سامنے دکھا رہے ہیں وہ قابل تعریف ہے ۔ خالد صاحب کا کہنا تھا کہ کمیئونٹی میں آپ ایک خاص مقام رکھتے ہیں آپ لوگوں کو گائیڈ کریں کے وہ حکومت کیساتھ مل کر پاکستان میں کاروبار کریں تاکہ پاکستان ترقی کی نئی بلندیوں تک جا سکے۔ میٹنگ میں چودھری رحمت علی خان کے جسد خاکی کو پاکستان واپس لانے پر بھی بات ہوئی اور وزیراعظم عمران خان کو اس بارے بھیجےگئےلیٹر کے بارے میں بریفنگ دی کہ لفظ پاکستان کے خالق کے جسد خاکی کو پاکستان اسلام آباد منتقل کیاجائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں