
کراچی ( سپورٹس رپورٹر ) چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کی جانب سے وعدے سے پھر جانے کے فیصلے پر مایوسی ہوئی۔ انگلینڈ کی جانب سے دورہ پاکستان منسوخ کرنے کے بعد چیئرمین کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ’’ انگلینڈ کی جانب سے وعدے سے پھر جانے کے فیصلے پر مایوسی ہوئی، کرکٹ برادری کے ایک رکن کو اس وقت ناکام کیا گیا جب اسے سخت ضرورت تھی۔ رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان س مشکل صورتحال سے جلد نکل جائے گا، تاہم پاکستانی ٹیم کو جگانے کے لیے ایک اشارہ ہے کہ وہ دنیائے کرکٹ کی بہترین ٹیم بن کر دکھائے تاکہ دنیا کے تمام ممالک بغیر کوئی بہانہ بنائے خود پاکستان سے کرکٹ کھیلنے کے لیے تیار ہوں۔
Disappointed with England, pulling out of their commitment & failing a member of their Cricket fraternity when it needed it most. Survive we will inshallah. A wake up call for Pak team to become the best team in the world for teams to line up to play them without making excuses.
— Ramiz Raja (@iramizraja) September 20, 2021