گجرات : کورونا وائرس؛ پنجاب اور خیبر پختون خوا میں اسکولز بند کرنے کا اعلان ؛ جم خانے ، ان ڈور آؤٹ ڈور مجمع اور انٹر سٹی ٹرانسپورٹ پر بھی پابندی ؛ نوٹیفیکیشن جاری

گجرات ( رپورٹ : سجیل احمد حمزہ) کورونا وائرس؛ پنجاب اور خیبر پختون خوا میں اسکولز بند کرنے کا اعلان ؛ جم خانے ، ان ڈور آؤٹ ڈور مجمع اور انٹر سٹی ٹرانسپورٹ پر بھی پابندی ؛ نوٹیفیکیشن جاری ، این سی او سی کی جانب سے ڈیلی جستجو ڈاٹ کام اور جستجو نیوز ڈاٹ ٹی وی کو موصول ہونے والے اعلامئے کے مطابق پنجاب کے 15 اور کے پی کے کے 6 اضلاع اور اسلام آباد میں 4 ستمبر بروز ہفتہ سے 12 ستمبر بروز اتوار تک ہر قسم کے ان ڈور اور آؤٹ ڈور مجمع ، جم خانوں ، انٹر سٹی ٹرانسپورٹ اور تعلیمی اداروں پر مکمل طور پر پابندی ہوگی ۔ پنجاب کے 15 اضلاع یہ ہیں ۔ راولپنڈی ،گجرت ، گوجرانوالہ، شیخوپورہ،سیالکوٹ،لاہور، فیصل آباد، سرگودھا ، خوشاب، میانوالی ، بھکر ، ملتان بہالپور اور رحیم یار خان اور خیبر پختونخواہ کے 8 اضلاع یہ ہیں ۔ پشاور ، صوابی ، مالاکنڈ ، سوات ، ہری پور ، ایبٹ آباد ، مانسہرہ ، ڈیرہ اسماعیل خان جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد بھی اس میں شامل ہے ۔ اس طرح اسلام آباد سمیت کل 24 اضلاع میں مکمل پابندی کا اطلاق ہوگا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں