ریاض : موجودہ صورتحال میں افغان عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، سعودی عرب

ریاض ( انٹریشنل نیوز ڈیسک ) افغانستان میں طالبان کے برسر اقتدار آنے کے بعد سعودی عرب افغان عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ ان خیالات کا ظہار شاہ سلمان بن عبد العزیز کی زیر صدارت ہونے والے وزرا کے ریاستی کونسل کے ورچوئل اجلاس میں کیا گیا۔ العربیہ نیوز کے مطابق سعودیہ عرب کا کہنا ہے کہ ہم نے افغانستان کی موجودہ صورت حال پر نظر رکھی ہوئی ہے اور ہمیں امید ہے کہ جلد ہی ملک میں صورت حال مستحکم ہو جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں