نیوزی لینڈ : یہ دنیا کی شفاف ترین جھیل ہے

نیوزی لینڈ ( انٹرنیشنل دلچسپ و عجیب ڈیسک ) کسی شیشے کی طرح دنیا کی شفاف ترین جھیل نیوزی لینڈ کے ایک قومی پارک میں دیکھی جاسکتی ہے جس کا پورا نام ’روٹومیری وینوا‘ ہے لیکن اسے ’نیلی جھیل‘ یا بلیو لیک بھی کہا جاتا ہے۔ میٹھے پانی کی یہ جھیل نیلسن لیکس نیشنل پارک میں موجود ہے جو گلیشیئر کی لینڈ سلائیڈ کی وجہ سے وجودپذیر ہوئی ہے۔ اس میں پڑوس میں موجود جھیل کا پانی آتا رہتا ہے اور وہ جھیل بھی برفانی تودا گھلنے سے بنی ہے۔ اس میں قدرتی طور پر فلٹر کا ایک نظام موجود ہے جو تمام ذرات کو روک لیتا ہے اور جھیل کا پانی شیشے کی طرح شفاف رہتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں