گجرات : ایسوسی ایشن کیلئے 5 اگست کو کرونا ویکسین لگانے کیلئے 1 روزہ ویکسین سینٹر قائم کیا جائے گا ۔ گجرات گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن

گجرات ( رپورٹ : سجیل احمد حمزہ ) گجرات گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے صدر مرزا اقبال بیگ ہادی ، سینئر نائب صدر افتخار احمد اور جنرل سیکریٹری چودھری عباس ہنجرا نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ایسوسی ایشن کیلئے 5 اگست بروز جمعرات صبح 10 بجے تا دوپہر 2 بجے تک چودھری برادرز گڈز پر ایک روزہ ویکسین سینٹر قائم کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ایسوسی ایشن کے تمام عہدیداروں و ممبروں کو وقت کی پابندی کاخصوصی خیال رکھنا چاہیئےاور ویکسین لگوانی چاہیے تاکہ اس موذی مرض کے اثرات سے خود بچا جاسکے اور دوسروں کو بھی بچایا جاسکے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں