57

شعبہ تاریخ و فنون، یونیورسٹی آف ایجوکیشن، بینک روڈ کیمپس، لاہور کے زیر اہتمام “میلٹنگ ایکسپریشنز: ایکسیکیوشن آف ہیومن ایموشنز تھرو ملٹیپل میڈیم” کے موضوع پر سیمینار منعقد

شعبہ تاریخ و فنون، یونیورسٹی آف ایجوکیشن، بینک روڈ کیمپس، لاہور کے زیر اہتمام ڈاکٹر انعم افتخار اور محترمہ انیقہ سعید کے تعاون سے “میلٹنگ ایکسپریشنز: ایکسیکیوشن آف ہیومن ایموشنز تھرو ملٹیپل میڈیم” کے موضوع پر ایک سیمینار منعقد ہوا۔

مہمان خصوصی محترمہ سحر جمیل جو لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی، لاہور کی وزیٹنگ فیکلٹی ہیں، نے فن کے مختلف ذرائع سے جذبات کے اظہار پر اپنے کام اور خیالات کا اظہار کیا۔ سیمینار میں پروفیسر ڈاکٹر وحید الرحمان، ڈائریکٹر ڈویژن آف آرٹس اینڈ سائنس، یونیورسٹی آف ایجوکیشن، بینک روڈ کیمپس، لاہور کے فائن آرٹس کے فیکلٹی اور طلباء نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں