34

بھٹہ خشت مزدوروں کے مسائل کے حل کیلئے مالکان اور مزدور یونینز کا مشترکہ اجلاس

گجرات بھٹہ خشت مالکان ایسوسی ایشن ضلع گجرات کے وفد کی قیادت چوہدری ریاض وڑائچ ، میاں اکرم ، چوہدری فیاض وڑائچ نے کی جب کہ بھٹہ خشت مزدوروں کی نمائندگی آل پاکستان فیڈریشن آف یونائیٹیڈ ٹریڈ یونینز کے جنرل سیکرٹری ضیاء سید، محمد نوید شیخ ،امتیاز حسین شاہین نے کی. مشترکہ اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق بھٹہ خشت مزدوروں کی اجرت میں اضافہ کر دیا گیا ہے اور اس پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا، جب کہ ضلع بھر میں 70 فیصد بھٹوں پر رفع حاجت کے لئے لیٹرین، پینے کے لیے صاف پانی کی فراہمی کا عمل مکمل ہو چکا ہے، 15 سال سے کم عمر بچوں سے کام لینے پر پابندی عائد ہے، اور بھٹوں پر موجود 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے تعلیم و تدریس کا عمل بھی حکومت پنجاب کے تعاون سے جاری ہے، مشترکہ اجلاس میں آئندہ بھی باہمی مشاورت سے بھٹہ مزدوروں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا. اور مزدوروں کے لیے بنائے گئے قوانین پر عمل درآمد سمیت دیگر مسائل کے حل کیلئے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا. اجلاس میں بھٹہ خشت مزدور تحریک کے عظیم راہنما پیرزادہ امتیاز سید کی خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں