75

ہفتے کی شام اوورسیز پاکستانیز ان تھائی لینڈ کی جانب سے گرینڈ افطاری کروائی گئی۔ افطاری کے میزبانی صاحب صدر جناب رانا شہباز علی

۔23 اپریل ہفتے کی شام اوورسیز پاکستانیز ان تھائی لینڈ کی جانب سے گرینڈ افطاری کروائی گئی۔اس افطاری کے میزبان جناب رانا شہباز علی صاحب صدر اوورسیز پاکستانیز ان تھائی لینڈ ، سینئیر وائیس پریزیڈنٹ بابر بادشاہ بھائی اور جناب حاجی سرفراز احمد کھوکھر تھے۔پتایا ویلفیئر آرگنائزیشن کے صدر جناب نوفل فواد صاحب کی حصوصی آمد نے افطار ڈنر کی رونق میں اضافہ کیا۔چوہدری طارق صاحب دبئی ریسٹورنٹ والے،سمیر بھائی (سیم بھائی) اور انٹرنیشنل ہاکی ٹیکنیکل آفیسر اور تھائی ہاکی ایسوسی ایشن جج سفی اللہ خان بھائی اور اوورسیز پاکستانیز ان تھائی لینڈ کی گورنر باڈی کے ممبران نے شرکت کی۔مہمان خصوصی پاکستان ایمبیسی بنکاک کے ویزا کونسلر جناب تنویر صاحب اور ویزا سیکشن سٹاف تھے۔ اس کے علاوہ کمرشل کونسلر جناب فرخ شریف صاحب اور ان کی ٹیم بھی مہمان خصوصی کے طور پر مدعو تھے۔افطاری کے بعد با جماعت نماز ادا کی گئی اور پاکستان اور پاکستانیوں کے لئے حصوصی دعا کی گئی۔اس سب کے بعد صدر صاحب جناب رانا شہباز علی بھائی نے کونسلر صاحب سے پاکستانیوں کے مسائل اور ان کے حل کے بارے میں تفصیل سے بات چیت کی۔گرینڈ افطار ڈنر میں 100 سے زائد لوگوں کی آمد تھی۔اللہ پاک او پی ٹی پر اپنا خاص کرم فرمائے اور اسی طرح خدمت خلق کے جذبہ سے سر شار رکھے۔آمین ثم آمین۔جنرل سیکریٹری اوورسیز پاکستانیز ان تھائی لینڈ (OPT)محسن رضا مون

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں