87

کمشنر گوجرانوالہ احسان بھٹہ کا دورہ گجرات شہر کے مختلف رمضان بازار اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا


گجرات: (چوہدری علی شان وڑائچ)کمشنر گوجرنوالہ ڈویژن احسان بھٹہ کا گجرات کا تفصیلی دورہ، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد کے ہمراہ سبزی و فروٹ منڈی، رمضان بازاروں، ترقیاتی منصوبوں، سکولوں کا معائنہ، ہسپتالوں میں طبی سہولیات کا معائنہ کیا۔ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق کمشنر گوجرنوالہ ڈویژن احسان بھٹہ علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی گجرات پہنچے اور پھلوں، سبزیوں کی نیلامی کے عمل کی نگرانی کی، ریٹ کارڈز چیک کئے اور منڈی میں خریداری کیلئے آنیوالوں سے مقررہ نرخوں پر عملدرآمد کے حوالے سے دریافت کیا۔ کمشنر گوجرنوالہ ڈویژن احسان بھٹہ نے رمضان بازار کھاریاں اور لالہ موسیٰ،شاہ جہانگیر روڈمیں اشیائے خورد ونوش بشمول سبزیوں، پھلوں، گوشت، دالوں کے سٹالز چیک کئے اور وہاں رکھی گئی اشیاء کے معیار کا جائزہ لیا۔ کمشنر نے کہا کہ رمضان بازاروں میں شہریوں کو ایگریکلچر فیئر پرائس شاپس پر معیاری پھل اور سبزیاں مارکیٹ سے کم ریٹ پر فراہم کی جارہی ہیں 10 کلوگرام آٹے کا تھیلا 450 روپے اور چینی 78 روپے فی کلو گرام دستیاب ہے۔ کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن احسان بھٹہ نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کھاریاں اور میجر شبیر شریف شہید (نشان حیدر) ٹی ایچ لیو ل ہسپتال کھاریاں میں شعبہ ایمرجنسی، فارمیسی، میڈیکل و سرجیکل وارڈز کا دورہ کیا، وارڈز سے ملحقہ واش رومز میں صفائی کے انتظامات چیک کئے۔ انہوں نے زیر علاج مریضوں، انکے لواحقین سے ان ہسپتالوں میں فراہم کی جانیوالی سہولیات، ڈاکٹرز و عملہ کی دستیابی، ادویات کی فراہمی، ہیلتھ کارڈ کے ذریعے علاج کی سہولت بارے دریافت کیا۔ کمشنر گوجرنوالہ ڈویژن احسان بھٹہ نے کھاریاں میں مغلیہ دور کی باؤلی جسے حال ہی از سر نو بحال کیا ہے کا بھی دورہ کیا اور ترقیاتی کام کے معیار کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ صدیوں پرانی یہ باؤلی ایک قیمتی ورثہ ہے، منصوبہ کی تکمیل سے علاقہ میں سیاحت کو فروغ ملے گا، انہوں نے ہدایت کی کہ باؤلی بحالی کے بعد یقینی بنایا جائے کہ یہاں کسی قسم کی تجاوزات نہ ہوں۔ کمشنر گوجرنوالہ ڈویژن احسان بھٹہ نے، گورنمنٹ زمیندارکالج،گور نمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول لالہ موسیٰ،گو رنمنٹ انسٹیٹیوٹ فار سلو لرنر میں مختلف کلاس رومز میں جاکر طلبہ کی تدریسی سرگرمیوں کا جائزہ لیا، انہوں نے طلبہ سے نصابی سرگرمیوں سے متعلق سوالات بھی کئے، بعد ازاں انہوں ڈی پی ایس لالہ موسیٰ کے زیر تعمیر اکیڈمک بلاک کا معائنہ کیا۔ای لائبریری کے دورہ کے موقع پر کمشنر نے طلباء وطالبات اور ریسرچ سکالر ز کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے حوالے سے دریافت کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں