147

پولیس تھانہ صدر کا منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن

گجرات پولیس تھانہ صدر کا منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن
بدنام زمانہ منشیات سپلائر عرفان بٹ عرف سائیں موت کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا
2کلو گرام چرس، 2لاکھ 36ہزار روپے وٹک اور پسٹل 30بور برآمد
تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوگجرات عمر سلامت کی زیر قیادت پولیس کی ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ جس میں ڈی ایس پی لالہ موسیٰ سرکل میاں افضال شاہ کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر گجرات انور سرلہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف مدینہ سیداں میں خصوصی آپریشن کرکے منشیات کا بڑا سپلائر رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ دوران آپریشن ملزم عرفان بٹ عرف سائیں موت ساکن مدینہ سیداں سے 2200گرام چرس، 2لاکھ 36ہزار روپے وٹک، ڈیجیٹل کنڈا، چھوٹے پلاسٹک بیگ، قینچی اور پسٹل 30بور برآمد ہوا۔ پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ صدر گجرات میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں