185

گجرات سٹوڈنٹ گروپس کے درمیان لڑائی جھگڑے کا معاملہ ایک لڑکا جاں بحق

*گجرات: (چوہدری علی شان وڑائچ)سٹوڈنٹ گروپوں کے درمیان لڑائی جھگڑے کا معاملہ* یہ واقعہ تھانہ رحمانیہ کے علاقہ جی ٹی روڈ پر واقع برسہ سی این جی کے قریب پیش آیا ہے ۔ جس میں دو طالب علم گروپوں کے درمیان لڑائی جھگڑے کے دوران نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق جبکہ ایک مضروب ہوا ہے ۔ مقتول عثمان ولد پرویز ساکن پھلروان جبکہ مضروب حمزہ ولد محمد آصف بھی پھلروان کا رہائشی ہے ۔ مضروب کو علاج معالجہ کےلئے عزیز بھٹی شہید ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے جہاں پر اس کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔ پولیس واقعے کی مختلف پہلوؤں پر تفتیش کررہی ہے۔ڈی پی او گجرات عمر سلامت نے ڈی ایس پی لالہ موسیٰ سرکل کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دے کر ہدایت کی ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد ٹریس کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں