85

تھانہ سٹی جلالپور جٹاں کی کاروائی موٹر سائیکل چور گرفتار

گجرات (چوہدری علی شان وڑائچ) پولیس تھانہ سٹی جلالپور جٹاں کی کاروائی موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے پانچ عدد موٹر سائیکل برآمد کرلیے!!تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات عمر سلامت کی ہدائیت پر پولیس کا ضلع بھر میں چوروں، ڈاکوؤں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔ جس میں ڈی ایس پی صدر حافظ امتیاز احمد کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی جلالپورجٹاں SI عدنان احمد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ پیشہ ورانہ مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے خصوصی کاروائی کرکے ملزم 1.ماجد عرف ماجو ولد صادق سکنہ محلہ کشمیر نگر جلالپورجٹاں کو گرفتار کرلیا۔ ملزم سے 5 عدد موٹر سائیکل برآمد ہوئے ہیں ۔قبل ازیں ملزم کے خلاف دیگر تھانہ جات میں موٹرسائیکل چوری سمیت دو درجن سے زائد مقدمات درج ہیں۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں