88

وزیراعظم عمران خان کا بڑا قدم وزیر اعلی عثمان بزدار مستعفی پرویز الہی وزیر اعلی کے لئے نامزد

گجرات (چوہدری علی شان وڑائچ) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی فرخ حبیب نے اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ فرخ حبیب کے مطابق چوہدری پرویز الہیٰ کو وزارت اعلیٰ دینے کا فیصلہ آنے کےبعد عثمان بزدار نے بطور وزیراعلیٰ اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو پیش کردیا ہے۔بعدازاں مسلم لیگ (ق) کی جانب سے حکومت کے ساتھ اتحاد کا باقاعدہ اعلان کا اعلامیہ سامنے آیا ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ پاکستان مسلم لیگ (ق) کے وفد کی اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کی قیادت میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی۔اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے عثمان بزدار سے استعفیٰ لے لیا ہے اور آپ کو اپنی پارٹی کی جانب سے بطورِ وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد کرتا ہوں اور آپ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔اعلامیہ کے مطابق چوہدری پرویز الہی کی جانب سے نامزدگی پر وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی کے منصب پر آپ کی جانب سے نامزدگی پر شکریہ کرتا ہوں، آپ کے اعتماد پر پورا اتروں گا، مسلم لیگ ق بطور اتحادی اپ کے ساتھ بھر پور تعاون کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں