33

سندھ ہاؤس پر دھاوا، پی ٹی آئی کے دو ایم این ایز کارکنوں سمیت گرفتار

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنوں نے سندھ ہاؤس پر دھاوا بول دیا ہے، پی ٹی آئی کے کارکنوں نے سندھ ہاؤس کا گیٹ توڑ دیا۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں نے سندھ ہاؤس کا گیٹ توڑ دیا، پی آئی کے کارکن گیٹ توڑ کر سندھ ہاؤس کے اندر داخل ہوگئے، کارکنوں نے لوٹے اٹھا کر نعرے بازی بھی شروع کی۔سندھ ہاؤس میں تعینات سندھ پولیس کے اہلکار تحریک انصاف کے کارکنوں کے سامنے بے بس نظر آئے۔اسلام آباد پولیس بھی سندھ ہاؤس پہنچ گئی، مگر پی ٹی آئی کارکنوں کو روکنے میں ناکام نظر آئی، تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی عطااللّٰہ نیازی بھی کارکنوں کے ساتھ موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں