47

گجرات : پولیس تھانہ سٹی لالہ موسٰی کی کارروائی ! منشیات اور اسلحہ برآمد ؛ مقدمات درج

کبھی کبھی اس اشتہار پر کلک کردیا کریں ۔ شکریہ کبھی کبھی اس اشتہار پر کلک کردیا کریں ۔ شکریہ
کبھی کبھی اس اشتہار پر کلک کردیا کریں ۔ شکریہ کبھی کبھی اس اشتہار پر کلک کردیا کریں ۔ شکریہ

گجرات : پولیس تھانہ سٹی لالہ موسٰی کی کارروائی ! پولیس نے گزشتہ ہفتہ کے دوران مسروقہ 1عدد موٹرساٸکل برآمد کیا، منشیات فروشوں سے 20لیٹر شراب،1200گرام چرس برآمد کی ،ناجائز اسلحہ برداروں سے 1عدد راٸفل پمپ ایکشن 2 عدد پسٹل 30بور برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات عمر سلامت کی ہدایت پر ڈی ایس پی لالہ موسٰی میاں افضال شاہ کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسٰی عامر شہباز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارواٸی کرتے ہوۓ رواں ہفتہ کے دوران مختلف مقدمات میں گرفتار ملزمان جن میں بدنام زمانہ منشیات فروش عمیر عرف عمیری کے قبضہ سے 1200گرام چرس ، وٹک 1320 روپے، ملزم مرکس جاوید سے 20 لیٹر شراب برآمد کی۔ ناجائز اسلحہ بردار محبوب ولد محمود سے پسٹل 30 بور برآمد کیا۔
مزید کارواٸی کرتے ہوۓ ڈکیتی کی نیت سے بیٹھے 5 کس ملزمان 1محمد اویس 2 محمد افضال 3 محمد عدنان 4خرم عباس 5محمد ارسلان کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے 1 عدد راٸفل پمپ ایکشن 1عدد پسٹل 30 بور معہ روند برآمد کر لیے۔ علاوہ ازیں چوری کے مقدمہ میں ملزم ساجد حسین کو گرفتار کر کے مسروقہ موٹر ساٸکل برآمد کر لیا۔

کبھی کبھی اس اشتہار پر کلک کردیا کریں ۔ شکریہ کبھی کبھی اس اشتہار پر کلک کردیا کریں ۔ شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں