56

اسلام آباد : 7 ہزارپاکستانیوں کو ملازمت دی، ڈائریکٹر شنگھائی الیکٹرک

اسلام آباد : شنگھائی الیکٹرک کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ شنگھائی الیکٹرک نے سندھ کے ضلع تھر میں کوئلے کی کان اور پاور پلانٹ کے منصوبوں میں تقریباً 7ہزار پاکستانی کارکنوں کو ملازمت فراہم کی ہے۔ شنگھائی الیکٹرک کے سینئر ڈائریکٹرز(آن سائٹ) یاو’ فوجن اور جن یونگ چاو نے ایم ڈی پرائیویٹ پاور اینڈ انفراسٹرکچر بورڈ(پی پی آئی بی) شاہ جہاں مرزا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شنگھائی الیکٹرک نے سندھ کے ضلع تھر میں کوئلے کی کان اور پاور پلانٹ کے منصوبوں میں تقریباً 7ہزار پاکستانی کارکنوں کو ملازمت فراہم کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں