97

لاہور: گردن پرپتنگ کی ڈورپھرنے سے نوجوان زخمی

لاہور : لاہور کے مختلف علاقوں میں پتنگ بازی کا سلسلہ جاری ہے۔ گردن پرپتنگ کی ڈورپھرنے سے نوجوان زخمی ہوگیا۔ لاہورمیں شمالی چھاؤنی کے علاقے میں گردن پرپتنگ کی ڈورپھرنے سے نوجوان عبداللہ زخمی ہوگیا۔ ترجمان لاہورپولیس کے مطابق نامعلوم سمت سے آنے والی پتنگ کی ڈور سے زخمی ہونے والے نوجوان کواسپتال منتقل کردیا گیا۔ سی سی پی او لاہورفیاض احمد دیو نے نوجوان کی گردن پرڈورپھرنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی کینٹ سے رپورٹ طلب کرلی۔ سی سی پی او لاہورنے شہرمیں پتنگ بازوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ڈورپھرنے کے واقعات کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں