166

لاہور : لاہورمیں گلہڑ کا کیمرے کی مدد سے جلد پر بغیرکٹ لگائے کامیاب آپریشن

لاہور: لاہور کے جنرل اسپتال میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے گلہڑ کا کیمرے کی مدد سے جلد پر بغیرکٹ لگائے کامیاب آپریشن کردیا گیا۔ لاہورجنرل اسپتال کے ہیڈ آف دی سرجری ڈیپارٹمنٹ پروفیسر فاروق افضل کی سربراہی میں ٹیم نے پیچیدہ آپریشن کیا۔ پروفیسر فاروق افضل کا کہنا تھا کہ اس طریقہ کارسے آپریشن کے دوران گردن پر ٹانکوں کا زخم نہیں ہوتا اورمریض کو کئی روز تک اسپتال میں نہیں رہنا پڑتا۔ اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والی آمنہ شفقت اورحافظ کی رہائشی ناہید کے کامیاب آپریشن کے بعد لاہورجنرل اسپتال جدید طریقے سے آپریشن کرنے والا پاکستان کا پہلا سرکاری اسپتال بن گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں