
اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان ترقیاتی منصوبے کا معائنہ کرنے کیلئے اچانک پہنچ گئے۔ ڈیلی جستجو ڈاٹ کام اور جستجو نیوز ڈاٹ ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان اسلام آباد کے جی 13 میں ترقیاتی منصوبے کا دورہ کرنے بغیر پروٹوکول ہی اچانک پہنچ گئے، ان کے اس دورے سے ان کا اسٹاف، متعلقہ حکام اور وزراء تاحال بے خبر ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کو کنسٹرکشن سائٹ پر منیجر نے منصوبے کی تعمیر کی رفتار پر بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے ذرائع سے منصوبے کی تعمیر میں سست روی کی اطلاع ملنے پر دورہ کیا، انہوں نے حکام اور ملازمین کی غیر حاضری کا نوٹس لیتے ہوئے ملازمین کو منصوبے پر کام تیز کرنے کی ہدایت جاری کی۔
Prime Minister Imran Khan’s surprise visit at G-13 to review pace of the Construction Project. pic.twitter.com/SCK6KPSS12
— MNA (@Engr_Naveed111) February 11, 2022