56

گجرات : تحریک لبیک پاکستان یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ضلع گجرات اور صوبائی حلقہ پی پی 31 کے زیر اہتمام لبیک بیت المقدس و کشمیر ریلی کا انعقاد ؛ علماء و مشائخ سمیت عوام کی کثیر تعداد میں شرکت

گجرات : تحریک لبیک پاکستان ضلع گجرات اور صوبائی حلقہ پی پی 31 کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر لبیک بیت المقدس و کشمیر ریلیوں کا انعقاد کیا گیا ضلع گجرات کی ریلی کی قیادت تحریک لبیک پاکستان کے ضلعی امیر حافظ فرخ ندیم جبکہ ڈاکٹر محمد یحیٰ خان قادری نے صوبائی حلقہ پی پی 31 کی قیادت کی ۔ مرکزی ریلی جی ٹی ایس چوک سے شروع ہوکر فوارہ چوک ، نوابزدہ چوک ، شاہدولہ چوک ، مچھلی چوک سے گزرتی ہوئی چوک پاکستان پر اختتام پذیر ہوئی ۔ اس موقع پر مفتی اسراز عباسی سرپرست اعلیٰ گجرات تحریک لبیک پاکستان نے خصوصٰ دعا فرمائی جبکہ محمد اٖفتاب اشرفی سیکیورٹی انچارج حلقہ پی پی 31 تحریک لبیک پاکستان نے سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیئے ۔

گجرات : تحریک لبیک پاکساتن کے زیر اہتمام لبیک بیت المقدس و کشمیر ریلی کی تصویری جھلکیاں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں