
اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم بلوچستان میں دہشتگرد حملہ ناکام بنانے پر اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں۔ وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا بہادر جوانوں نے پنجگور اور نوشکی، بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے کیمپوں پر دہشت گرد حملوں کو ناکام بنایا۔ قوم ہماری حفاظت کے لیے بڑی قربانیاں دینے والی سیکیورٹی فورسز کے پیچھے متحد کھڑی ہے۔ واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقوں پنجگور اور نوشکی میں دہشت گردوں کی کیمپوں پر حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے چار مسلح افراد کو مقابلے میں ہلاک کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے دوران ایک اہلکار زخمی ہوا ہے، جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
We salute our brave security forces who repulsed terrorist attacks against security forces’ camps in Panjgur & Naushki, Balochistan. The nation stands united behind our security forces who continue to give great sacrifices to protect us.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 3, 2022