70

گجرات : گورنمنٹ میونسپل گرلز پرائمری سکول نمبر 2 (فتوپورہ) کے عین سامنے نالیوں کا گندہ و غلیظ پانی ؛ طالبات و اساتذہ کیلئے سکول میں داخل ہونا اور نکلنا محال ؛ متعدد طالبات و راہگیروں کے گر کر زخمی ہونے کی اطلاعات ؛ طالبات کے والدین کا احتجاج

گجرات : گورنمنٹ میونسپل گرلز پرائمری سکول نمبر 2 (فتوپورہ) کے عین سامنے ابلتے ہوئے نالیوں کا گندہ و غلیظ پانی ؛ طالبات و اساتذہ کا سکول میں داخل ہونا اور نکلنا محال ، تفصیلات کے مطابق گجرات شہر محلہ فتوپورہ میں موجود گورنمنٹ میونسپل گرلز اسکول نمبر 2 کے گیٹ اور اطراف میں نالیوں کا گندہ و غلیظ پانی عرصہ دراز سے جمع ہے جس کے باعث طالبات و اساتذہ کو اسکول میں داخل اور اسکول سے نکلنے میں انتہائی دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ طالبات اور راہگیروں کے پھسل کر زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں ۔ اہلیان علاقہ و طالبات کے والدین کی جانب سے متعلقہ حکام و بالخصوص سینٹری شعبہ سے تعلق رکھنے والے ورکرز و افسران سے پرزور مطالبہ کیا گیا ہے کہ مذکورہ گندگی و غلاظت کو فی الفور صاف کرنے کے ساتھ نالیوں کی صفائی کا مستقل اور بہتر انتظام کیا جائے ، ڈیلی جستجو ڈاٹ کام اور جستجو نیوز ڈاٹ ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اہلیان علاقہ نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن گجرات سے متعدد مرتبہ درخواست کرنے کے باوجود شنوائی نہیں ہورہی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں