100

گجرات : ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ گجرات کی حدود میں ناجائز تعمیر شدہ دکانوں کو مسمار کرنے کے ہائیکورٹ کے عدالتی حکم کے خلاف ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن گجرات کی ہڑتال ؛ آج وکلاء کا جنرل ہائوس اجلاس طلب

گجرات ( بیورورپورٹ ) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن گجرات کے جنرل سکریٹری چوہدری شیرباز سرور ایڈووکیٹ ہائیکورٹ کی طرف سے جاری کردہ نوٹس کے مطابق گجرات بار 22 جنوری بروز ہفتہ سے 24 جنوری بروز سوموار تک مکمل ہڑتال کریں گے اور کوئی بھی وکیل کسی بھی عدالت میں پیش نہ ہوگا، نوٹس میں تحریر کیا گیا ہے کہ ہم ڈسٹرکٹ جوڈیشری کی طرف سے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ لاہور کو خلاف قانون، خلاف حقائق و واقعات اور گجرات بار کو اعتماد میں لئے بغیر اور موقف سنے بغیر سیشن کورٹ بار کمپلیکس کی مسماری کے لئے نکلوانے والے نوٹس کے خلاف احتجاج کرتے ہیں، اور اس سلسلہ میں جنرل ہاؤس کا اجلاس 24 جنوری کو 11 بجے دن سیشن کورٹ بار یال میں منعقد ہوگا، یاد رہے کہ لاہور ہائی کورٹ لاہور نے سیشن کورٹ گجرات کے باہر بنائی گئی دوکانات کو ناجائز تعمیرات قرار دے کر گرانے کا حکم دے دیا ہے، اس سلسلہ میں متعلقہ دوکانات کے باہر نائب تحصیلدار خالد محمود کی جانب سے جاری کردہ نوٹس آویزاں کئے گئے ہیں اور لاؤڈ اسپیکر پر بھی دوکانداروں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ وہ دوکانات میں سے اپنا سامان وغیرہ نکال لیں، کیونکہ اعلیٰ عدلیہ نے 7 دن میں دکانیں گرانے کا حکم دے دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں