83

لاہور : متنازعہ فلم ” زندگی تماشہ ” کا نیا ٹریلر جاری ؛ ریلیز کی نئی تاریخ کا بھی اعلان

لاہور: فلمساز سرمد کھوسٹ کی فلم ”زندگی تماشہ ”جو لگ بھگ 2 برس سے مختلف تنازعات کے باعث ریلیز نہیں ہوسکی تھی اب اس کی ریلیز سے متعلق نیا اعلان سامنے آیا ہے۔فلم کے پروڈکشن اسٹوڈیو کھوسٹ فلمز کی جانب سے یوٹیوب پر ”زندگی تماشہ ”کے ٹریلر کو دوبارہ ریلیز کیا گیا ہے اور ساتھ ہی نئی تاریخ کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ٹریلر کے آخر میں ریلیز کی تاریخ 18 مارچ 2022 بتائی گئی ہے اور اب یہ فلم 2 برس کی تاخیر کے بعد سینمائوں کی زینت بنے گی۔نرمل بانو کی تحریرکردہ اس فلم کی ہدایات سرمد کھوسٹ نے دی ہیں۔ فلم کے مرکزی کرداروں میں عارف حسین، سمیعہ ممتاز، علی قریشی اور ایمان سلیمان شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں