
اسلام آباد : گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.68 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 52 ہزار 50 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 358 افراد میں کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.68 فیصد رہی۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے باعث 2 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد ملک بھر میں کورونا کے باعث اموات کی تعداد 29 ہزار 907 ہوگئی جب کہ کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 12 لاکھ 93 ہزار 439 سے تجاوز کرگئی ہے۔
Statistics 26 Dec 21:
— NCOC (@OfficialNcoc) December 26, 2021
Total Tests in Last 24 Hours: 52,050
Positive Cases: 358
Positivity %: 0.68%
Deaths : 2
Patients on Critical Care: 631