147

کوٹ ادو/شکرگڑھ : 2 مسافر وینوں میں تصادم سے 4 افراد جاں بحق

کوٹ ادو / مظفر گڑھ : کوٹ ادو کے نواحی علاقے محمود کوٹ میں 2 وینیں آپس میں ٹکرانے سے 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق کوٹ ادو کے نواحی علاقے محمود کوٹ کے قریب جمال والا چوک پر 2 مسافر وینیں آپس میں ٹکراگئیں۔ حادثے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا، ریسکیو 1122 کا عملہ موقع پر پہنچا تو ایک شخص زخمی جبکہ 4 شدید زخمی تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں