120

لاہور : پی ڈی ایم لائحہ عمل بنا رہی ہے؛عمران نیازی کو بھاگنے نہیں دیں گے ؛ حمزہ شہباز

لاہور : (ن) لیگ کے رہنما حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم لائحہ عمل بنا رہی ہے۔عمران نیازی کو بھاگنے نہیں دیں گے۔ لاہورمیں احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگومیں حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ان کا احتساب ہو گا۔ہم انہیں بھاگنے نہیں دینگے۔عوام نے ان پر پہرہ دینا ہے کہ یہ نورتن بھاگنے نہ پائیں۔ حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ 22کروڑ عوام نے عمران خان کیخلاف چالان کاٹ دیا ہے انہوں نے نیا پاکستان بناتے بناتے پرانا پاکستان بھی تباہ کر دیا۔ عمران خان بنی گالہ میں بیٹھ کر کہتا ہے کہ مہنگائی کم ہوگئی۔عوام کو ایک کروڑ نوکریاں کا جھانسہ دیا گیا۔ حکومت کیخلاف جھوٹ، بیڈ گورننس اور مہنگائی کا چالان کٹ چکا ہے۔ حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم اپنا لائحہ عمل بنا رہی ہے۔ اس نااہل اور کرپٹ حکومت کیخلاف جدوجہد نہ کی تو قیامت کے روز اللہ ہم سب سوال کرے گا کہ مظلوم مخلوق کے لئے کچھ کیوں نہیں کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں