160

سیالکوٹ : سیالکوٹ میں فیکٹری ملازمین کے تشدد سے غیر ملکی مینیجر ہلاک

سیالکوٹ : تھانہ اگوکی کے علاقہ وزیر آباد روڈ پر واقع نجی فیکٹری کے غیر ملکی مینیجر کو فیکٹری ملازمین نے تشدد کرکے قتل کردیا۔ ملازمین نے سری لنکا سے تعلق رکھنے والے مینیجر کو تشدد کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ فیکٹری کے ملازمین نے وزیر آباد روڈ کو بلاک کرکے مینیجر کی لاش کو آگ بھی لگا دی۔ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ وزیر اعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔ آئی جی پنجاب راؤ سردار علی نے بتایا کہ ڈی پی او سیالکوٹ موقع پر موجود ہیں،واقعہ کی تمام پہلوؤں سے انکوائری کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں