189

گجرات : بیسٹ آف تھری فائنل ؛ پیراڈائز کرکٹ کلب نے وکٹری کرکٹ کلب کو 3 وکٹ سے شکست دے دی

گجرات : گجرات اسٹیڈیم میں وکٹری کرکٹ کلب کی ٹیم کی بیٹنگ اور پیراڈائز کرکٹ کلب کی ٹیم کی فیلڈنگ کا خوبصورت منظر ( فوٹو : سجیل احمد حمزہ)

گجرات : پیراڈائز کرکٹ کلب کی ٹیم کا ٹرافیز کے ہمراہ بیسٹ آف تھری فائنل جیتنے کے بعد کا گروپ فوٹو ( فوٹو : سجیل احمد حمزہ )

گجرات : پیراڈائز کرکٹ کلب کی ٹیم کے کپتان اور وائس کپتان مہمان سے بیسٹ آف تھری فائنل جیتنے کے بعد ٹرافی وصول کررہے ہیں ( فوٹو : سجیل احمد حمزہ )

گجرات : بیسٹ آف تھری کے فائنل میں وکٹری کرکٹ کلب کو پیراڈائز کرکٹ کلب نے 3 وکٹ سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی ، گجرات اسٹیڈیم میں آج وکٹری کرکٹ کلب اور پیراڈائز کرکٹ کلب کی ٹیموں کے مابین میچ منعقد ہوا جس میں ٹاس جیت کر پہلے وکٹری کرکٹ کلب کی ٹیم نے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے پیراڈائز کرکٹ کلب کی ٹیم کو35 اوورز میں 207 رنز کا ہدف دیا جس مقابلے میں پیراڈائز کرکٹ کلب کی ٹیم نے 33 اوورز میں 7 وکٹس کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا اس طرح پیراڈائز کرکٹ کلب کی ٹیم کو 3 وکٹ سے کامیابی حاصل ہوئی اورمیچ کی فاتح ٹیم قرار پائی ۔ اس موقع پر چیف ایڈیٹر ڈیلی جستجو ڈاٹ کام و چیئرمین جستجو نیوز ڈاٹ ٹی وی ، بیوروچیف گجرات سجیل احمد حمزہ اور صدر وکٹری کرکٹ کلب شہزادہ بابرالحسن المعروف چاند نے خصوصی طور پر شرکت کی اور فاتح ٹیم کو مبارکباد پیش کی ۔

گجرات : دائیں وائس کیپٹن آف ٹیم وکٹری کرکٹ کلب محمد علی اشرف ، چیف ایڈیٹر ڈیلی جستجو ڈاٹ کام و چیئرمین جستجو نیوز ڈاٹ ٹی وی چودھری محمد عثمان الٰہی ، بیوروچیف گجرات ڈیلی جستجو ڈاٹ کام سجیل احمد حمزہ ، صدر وکٹری کرکٹ کلب شہزادہ بابر الحسن المعروف چاند اور کیپٹن آف ٹیم وکٹری کرکٹ کلب کی میچ سے قبل لی گئی سیلفی ( فوٹو : ڈیلی جستجو ڈاٹ کام )

گجرات : چیف ایڈیٹر ڈیلی جستجو ڈاٹ کام و چیئرمین جستجو نیوز ڈاٹ ٹی وی چودھری محمد عثمان الٰہی ، صدر وکٹری کرکٹ کلب شہزادہ بابر الحسن ، بیوروچیف ڈیلی جستجو ڈاٹ کام سجیل احمد حمزہ کا وکٹری کرکٹ کلب کی ٹیم کے ہمراہ میچ کے آغاز سے قبل گروپ فوٹو ( فوٹو : ڈیلی جستجو ڈاٹ کام )

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں