اسلام آباد : احتساب عدالت اسلام آباد کے ایک اور جج کا چیئرمین نیب کو خط

اسلام آباد : احتساب عدالت کے ایک اور جج نے چیئرمین نیب کو خط لکھا ہے جس میں نیب کی جانب سے ختم کیے جانے والے کیسز کی فہرست مانگی گئی ہے۔ احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر کے بعد ایک اور جج اعظم خان نے بھی چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نیب کیسز میں نامزد ملزمان ترمیمی آرڈیننس کے تحت بریت کی درخواستیں دائر کر رہے ہیں لہذا نیب نے جو کیسز واپس لینے یا ختم کرنے ہیں ان کی فہرست فراہم کی جائے، واپس لینے والے کیسز کی فہرست ملنے سے عدالتی وقت بچے گا۔ جج احتساب عدالت نے خط میں کہا ہے کہ ترمیمی آرڈیننس میں چئیرمین نیب کو کیس واپس لینے کا اختیار دیا گیا ہے، نئے قانون میں کوئی ابہام نہیں لہذا فہرست فراہم کی جائے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل احتساب عدالت کے جج محمد بشیر بھی اس معاملے پر چیئرمین نیب جاوید اقبال کو خط لکھ چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں