لاہور : پاکستان ٹیم نمبر ون نہیں بنی تو چیئرمین سمیت بورڈ میں سب فیل ہیں، رمیز

لاہور: رمیز راجہ نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم اگر نمبر ون نہیں بنتی تو پی سی بی میں چائے پلانے والے سے لے کر چیئرمین تک سب فیل ہیں۔ انھوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہاکہ میں شائقین کی اہمیت سمجھتا ہوں،ایک چھوٹے کرکٹرکومداح ہی بڑا بناتے ہیں،وہ اس کی اچھی کارکردگی کیلیے حوصلہ افزائی اور دعائیں کرتے ہیں، میں تو یہی چاہتا ہوں کہ قومی ٹیم سے ہماری توقعات ہزار گنا بڑھ جائیں۔ ان کو یقین ہو کہ ہم ہار نہیں سکتے،اگر ایسا ہوگیا تو ہم مزید بہتر پرفارم کرینگے،پہلے یہ سوچ ہوتی تھی کہ معلوم نہیں ہم جیتیں گے یا ہاریں گے، ہم کھلاڑیوں کو سہولیات اور حوصلہ دیں گے،پرستار سپورٹ جاری رکھیں۔رمیز راجہ نے کہا کہ مداحوں کیلیے ایک الگ شعبہ بنا رہے ہیں،رابطے کیلیے ان کو ای میلز بھی کریں گے،میدان میں لیزر شو ہوں گے تاکہ سیکیورٹی کے سخت مراحل سے گزر کر اسٹیڈیم میں آئیں توخوشگوار ماحول ملے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں