دبئی : پاکستان اور آسٹریلیا 11 نومبر کو دوسرے سیمی فائنل میں مدمقابل

دبئی : پاکستان اور آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں 11 نومبر کو مدمقابل ہوں گے۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو 72 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں پانچویں فتح سمیٹی۔ ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہنے والی قومی ٹیم 11 نومبر (جمعرات) کو آسٹریلیا سے دوسرے سیمی فائنل میں مدمقابل ہوگی۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان گزشتہ 5 ٹی ٹوئنٹی مقابلوں کی بات کی جائے تو دو میچ پاکستان اور دو میچ آسٹریلیا نے اپنے نام کیے ہیں جب کہ ایک میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا تھا۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ نے افغانستان کو شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی تھی اور بھارت کو ایونٹ سے باہر کردیا تھا۔ نیوزی لینڈ 10 نومبر کو ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں انگلینڈ سے مدمقابل ہوگی۔ واضح رہے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل 14 نومبر بروز اتوار کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں