کراچی : ملک میں چینی کا بحران شدید ہوگیا ہے ؛ بلوچستان سمیت دیگر صوبوں میں چینی کی فی کلو قیمت 150 روپے تک پہنچ گئی

کریانہ مرچنٹس پر چینی کی عدم دستیابی سے عوام شدید مایوسی کا شکار ؛ حکومت سے بحران پیدا کرنیوالوں کیخلاف سخت سے سخت ایکشن لینے کا مطالبہ

کراچی : ملک میں چینی کا بحران شدید ہوگیا ہے اور بلوچستان میں چینی کی فی کلو قیمت 150 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ ڈیلی جستجو ڈاٹ کام اور جستجو نیوز ڈاٹ ٹی وی کے مطابق کراچی میں چینی کی ہول سیل قیمت 138 روپے کلو جب کہ خوردہ قیمت 145 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح لاہور کی ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت 135 روپے ہو گئی ہے، لاہور کی پرچون دکانوں میں چینی 140 سے 150 روپے فی کلو فروخت ہونے لگی ہے۔ پشاور میں 3 روز پہلے 6 ہزار میں ملنے والی 50 کلو چینی کی بوری 7100 روپے تک پہنچ گئی، اس طرح چینی کی ہول سیل قیمت 140 روپے کلو ہے جب کہ کریانے کی دکانوں میں چینی قیمت 145 سے 150 روپے فی کلو تک ہو گئی ہے۔ اسی طرح کوئٹہ سمیت بلوچستان میں بھی چینی کی قیمتوں میں اضافہ فی کلو 150 روپے تک جا پہنچی ہے دوسری جانب کریانہ مرچنٹس پر چینی کی عدم دستیابی سے عوام شدید مایوسی کا شکار ہوگئے ہیں اور حکومت سے بحران پیدا کرنیوالوں کیخلاف سخت سے سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کررہے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں