
نئی دہلی : مشہور بھارتی اداکار کمال راشد نے بھارت کی شکست پر قومی ٹیم سے معافی مانگ لی۔ مشہور بھارتی اداکار کمال راشد جو آئے دن اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے سوشل میڈیا پر چھائے رہتے ہیں، میچ سے قبل کمال راشد نے قومی ٹیم کا موازنہ گلی کی ٹیم سے کیا تھا تاہم پاکستان کی شاندار فتح اور بھارت کی عبرتناک شکست کے بعد کمال راشد نے قومی ٹیم سے معافی مانگ لی۔ کمال راشد نے ٹوئٹ میں کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا موازنہ گلی کی ٹیم سے کرنے پر معافی مانگتا ہوں، میں نے 5،6 سال بعد پاکستان کا میچ دیکھا تاہم مجھے نہیں پتہ تھا کہ پاکستان ٹیم اتنا اچھا کھیلتی ہے۔ کمال راشد نے اکشے کمار کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آپ میچ دیکھنے گئے ہی کیوں؟ آپ کی اور ویرات کوہلی کی منفی سوچ کے باعث پاکستان 10 وکٹوں سے جیت گیا۔ کمال راشد کا کہنا تھا کہ 21 سالہ شاہین بہت خطرناک بولر ہے جب کہ بابر اعظم ویرات کوہلی سے بھی بڑا کھلاڑی ہے جو ناقابل یقین بات ہے لہذا اب کوہلی کو استعفیٰ دینا چاہیے۔
Today, I watched Pakistan team playing after 5-6 years, So I didn’t know that it’s so good. So I am really sorry for comparing it with Juhu Gali team. #IndvsPak #ICCT20WorldCup2021
— KRK (@kamaalrkhan) October 24, 2021
Bade Bhai @akshaykumar why did you go to stadium to watch match #INDvPAK? Your negativity + #ViratKohli negativity means Pakistan’s win by 10 wickets.
— KRK (@kamaalrkhan) October 24, 2021
I never know that Pakistan’s captain #BabarAzam is 2nd rank ICC T20 player in the world. And 21 years only #ShaheenAfridi is so dangerous bowler. Matlab Babar Is bigger player than #viratkholi. Unbelievable!
— KRK (@kamaalrkhan) October 24, 2021