دبئی : ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ؛ ویسٹ انڈیز کا انگلینڈ کو جیت کیلیے 56 رنز کا آسان ہدف

دبئی : ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے مرحلے کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو 56 رنز کا آسان ہدف دیا ہے۔ متحدہ عرب امارات میں جاری ٹی ٹوئںٹی ورلڈکپ کے دوسرے مرحلے کے دوسرے میچ کا ٹاس انگلش کپتان اون مورگن نے جیت کر پہلے ویسٹ انڈیزکو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے ایون لیوس اور لینڈل سیمنز اچھا آغاز فراہم نہ کرسکے جس کے باعث بعد میں آنے والے بلے بازوں کی مشکلات میں اضافہ ہوا۔ سیمنز 3، لیوس 6، کرس گیل 13، شرمون یٹمیر 9، ڈیوائن براو 6 اور نکولس پورن ایک رن بناکر آؤٹ ہوئے۔ انگلینڈ کی جانب سے معین علی اور ٹیمل ملز نے 2،2 جب کہ کرس ووکس اور کرس جورڈن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں