مظفر آباد : شاہد آفریدی کی قیادت میں کشمیر پریمیر لیگ دنیا بھر میں مقبول ہوگی، عمر گل

مظفر آباد : سابق ٹیسٹ کرکٹر عمر گل کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی کی قیادت میں کشمیر پریمیر لیگ دنیا بھر میں پہچان بن جائے گی۔ اپنے پیغام میں سابق ٹیسٹ کرکٹر عمر گل کا کہنا تھا کہ کرکٹ پاکستان سمیت دنیا بھر کا مقبول ترین کھیل ہے، کرکٹ کے میدان میں پاکستانی اسٹارز نے کئی عالمی ریکارڈز قائم کیے ہیں شاہد آفریدی کی قیادت میں کشمیر پریمیر لیگ دنیا بھر میں پہچان بن جائے گی۔ عمرگل کا کہنا تھا کہ کشمیر پریمیر لیگ کا مقصد کشمیریوں کی مکمل حمایت کرنا اور انہیں سپورٹ کرنا ہے اور بطور کوچ مظفر آباد ٹائیگرز کو کامیاب بنانے کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے باصلاحیت کرکٹرز کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا، سب مظفر آباد ٹائیگرز کی ٹیم کو سپورٹ کریں۔ بعد ازاں مظفر آباد ٹائیگر کے چیرمین ارشد خان تنولی سے ملاقات کے دوران کوچینگ کے حوالے سے معائدے پر دستخط کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں