اسلام آباد : وزیراعظم کے معاون خصوصی جمشید اقبال چیمہ مستعفی

اسلام آباد : وزیراعظم کے معاون خصوصی جمشید اقبال چیمہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ڈیلی جستجو ڈاٹ کام اور جستجو نیوز ڈاٹ ٹی وی کے مطابق جمشید اقبال چیمہ نے استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کو ارسال کردیا ہے۔ جمشید اقبال چیمہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے فوڈ سیکیورٹی اپنے فرائض انجام دے رہے تھے۔ واضح رہے کہ جمشید اقبال چیمہ این اے 133 لاہور کے ضمنی انتخابات میں حصہ لیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں