اسلام آباد : وفاقی وزیر توانائی کا بجلی کے ترسیلی نظام میں 111 ارب روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان

اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے بجلی کے ترسیلی نظام میں 111 ارب روپے کی بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا۔ حماد اظہر نے کہا کہ بجلی کے ترسیلی نظام میں 111 ارب روپے کی بڑی سرمایہ کاری کی جائے گی، یہ سرمایہ کاری آئندہ 3 سال میں این ٹی ڈی سی کے ذریعے کی جائے گی۔ حماد اظہر کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری کے بعد قومی گرڈ سے بجلی کی ترسیلی صلاحیت میں اضافہ ہوگا جو 2023 میں 28 ہزار 750 میگاواٹ ہوجائے گی اور 2024 میں 31 ہزار 500 میگاواٹ تک بڑھ جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ سال 2018 میں بجلی کی ترسیلی صلاحیت 20 ہزار 811 میگاواٹ تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں