راولپنڈی : خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزمان کودو دو مرتبہ سزائے موت

راولپنڈی: عدالت نے خاتون سے گینگ ریپ اور بے دردی سے قتل کرنے کے ملزمان کے کیس پر فیصلہ سنا دیا ہے۔ ڈیلی جستجو ڈاٹ کام اور جستجو نیوز ڈاٹ ٹی وی کے مطابق عدالت نے خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کرنےوالے 3 مجرمان کو دو دو مرتبہ سزائے موت اور پانچ، پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ ایڈیشنل سیشن جج ٹیکسلا خالد محمود چیمہ نے ملزمان کو سزا سنائی۔ سزا پانے والے مجرمان میں نثار خان، عمر شہزاد اور نعیم سجاد شامل ہیں۔ ملزمان نے گزشتہ سال ستمبر میں ٹیکسلا کے علاقے میں خاتون کو اجتماعی زیادتی کے بعد گلے میں پھندہ ڈال کر قتل کر دیا تھا۔ خاتون کو اس وقت زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنے گھر سے کسی کے گھر کام کرنے کے لیے جا رہیں تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں